وزیر اعظم مودی4جون کو افغانستان اور 7جون کو امریکہ جائیں گے

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی اپنا پانچ ملکی دورہ کا آغاز4جون کو افغانستان کے دورے سے کریں گے۔اس چار روزہ دورے کے دوران مودی افغانستان کے علاوہ قطر ، سوئٹزر لینڈ، امریکہ اور میکسیکو کا بھی دورہ کریں گے۔
مودی کے دورے کے دوران سوئزرلینڈ جانے کو کافی اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ اس سے ان لوگوں میں کھلبلی مچ گئی ہے جن کا کالا دھن سوئس بینکوں میں ہے۔ عام خیال یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس دورہ کے دوران وزیر اعظم سوئس حکومت سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ سوئزرلینڈ میں ہندوستانیون کے کالے دھن کا سراغ لگانے میں حکومت ہند کی مدد کرے۔مودی کے دورے کا آغاز افغانستان میں5جون کو ہندوستانی امداد سے1400کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے سلمیٰ ڈیم کے افتتاح سے اور ختتام 7جون کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد میکسیکو کے دورے سے کریں گے۔
وہ افغانستان سے تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ملک قطر روانہ ہو جائیں گے اور وہاں سے سوئٹزرلینڈ چلے جائیں گے۔قطر میںدوروزہ قیام کے دوران وزیر اعظم امیر کویت شیخ تمیم بن حماد التھانی سے کئی دو طرفہ معاملات بشمول اقتصادی تعلقات میں اضافہ پر تبادلہ خیال کریںگے۔سوئٹزر لینڈ میں وہ صدر جوہان شنیلڈر اممان سمیت تمام اہم لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور سوئزر لینڈ میں ہندوستانیوں کے کالے دھن کا سراغ لگانے میں سوئس حکومت سے تعاون کی درخواست کرسکتے ہیں۔اس ضمن میں دونوں ملکوں کے درمیان ایسا بندوبست ہونا متوقع ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکس سے متعلق معلومات کا خود بخود تبادلہ ہو سکے۔
سوئزر لینڈ کے بعد مودی صدر امریکہ براک اوبامہ کی دعوت پر 7جون کو امریکہ جائیں گے اور وہاں کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔اس کے بعد میکسیکو ہوتے ہوئے ہند واپس آجائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi to visit afghanistan on june 4 and usa on 7 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply