امسال وزیر اعظم مودی لکھنؤ میں دسہرہ منائیں گے

لکھنؤ:وزیر اعظم نریندر مودی اس بار لکھنوؤ میں دسہرہ منائیں گے۔ وہ لکھنؤ کے مشہور عیش باغ میں ہونے والی رام لیلا میں راون کا پتلاجلتا ہوا دیکھیں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر مودی 11 اکتوبر کو آئیں گے اور بدی پر نیکی کی فتح کا تہوار دسہرہ یہیں منائیں گے۔
وہ کسی عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے یا نہیں، یہ ابھی طے نہیں ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ رام لیلا اسٹیج سے ہی وہ کچھ بول سکتے ہیں۔دسہرہ میں یہاں شامل ہوکر وہ ایک تیر سے کئی نشانے لگائیں گے۔ روایت کے مطابق صدر اور وزیر اعظم عام طور پر دہلی میں دسہرہ مناتے ہیں۔
وہ دہلی کے رام لیلا میدان میں جا کر راون دہن کا نظارہ کرتے ہیں۔ اس دن دہلی کی رام لیلا میں کافی چہل پہل رہتی ہے۔ لیکن، مسٹر مودی اگر اس بار لکھنؤ کی رام لیلا میں آتے ہیں تو یہ پہلا موقع ہو گا جب کوئی وزیر اعظم دسہرہ کے موقع پر لکھنؤ میںموجود ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi to celbrate dussehra in lucknow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply