مودی بیرون ملک جاکر گلے ملتے ہیں وطن واپس آکر منافرت پھیلاتے ہیں:سونیا گاندھی

سروکھیتری(آسام):کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ غیر ملکی دوروں کے دوران وہ ملک اور عوام کی ترقی کے حوالے سے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں ،ہر کسی سے گلے ملتے ہیں اور سبھی کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔لیکن جب جب وطن واپس آتے ہیں محبتوں کا چولہ اور ملمع بیرون ملک ہی اتار آتے ہیں اور ملک میں نفرت پھیلاتے ہیں۔
محترمہ سونیا گاندھی نے یہ بات نشیبی آسام کے بارپیٹا ضلع کے سروکھیتری میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ آسام پر فرقہ پرستی کے خطرات منڈلا رہے ہیں کیونکہ بی جے پی فرقہ پرستی پھیلا رہی ہے اور ہمیشہ سے محبت، امن اورہم آہنگی کے اصولوں پر کاربند سماج کو تقسیم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی روشن مثال ہے جہاں اس کے عوام شنکر دیو اور اذان فقیر کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی جی اور ان کے وزیر ریاست بھر میں گھوم گھوم کر جھوٹے وعدے کر رہے ہیں اور عوام کے درمیان منافرت پیدا کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi spreading hatred creating divide among people sonia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply