وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کی فرانس کے نئے صدر کو مبارکباد

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے ایمینوئل میکرون کو فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے دور میں فرانس اور ہندوستان کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔ مسٹر مودی نے آج ٹویٹ کیا، “صدارتی انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے پر آپ کو مبارک باد۔ ہندوستان اور فرانس کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنےکا خواہشمند ہوں۔
” محترمہ گاندھی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ بھاری ووٹوں سے جیتنے پر مسٹر میکرون کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے فرانس کے عوام کو بھی اس کے لئے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ذاتی آزادی اور مساوات کے لئے دونوں ممالک کے اقدار یکساں ہیں۔ ہند-فرانس تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں اور امید ہے کہ مسٹر میکرون کی مدت کار میں دونوں ممالک کی دوستی اور مضبوط ہو گی۔
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بھی مسٹر میکرون کو ان کی بھاری جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ فرانس کے لوگوں نے بتا دیا ہے کہ خوف اور نفرت کے ذریعہ ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی ہے۔ فرانس میں صدارتی انتخابات میں مسٹر میکرون اپنی حریف میرین لے پین کو بھاری ووٹوں سے شکست دے کر ملک کے سب سے کم عمرصدر بنے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi sonia and rahul congratulate macron in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply