وزیر اعظم نریندر مودی نے کسان ریلی میں ممتا حکومت کو کھری کھوٹی سنائیں

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں ممتا بنرجی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جمہوریت کا گلا گھوٹ رہی ہیں اور سرمایہ داروں کے اشاروں پر کام کر رہی ہے۔جن کی مرضی کے بغیرکوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا۔

مغربی بنگال کے شہرمدنا پور میں ایک کسان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 2022تک کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ چند ماہ کی بات ہے مغربی بنگال کو ترنمول کانگریس کی ناقص حکمرانی سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماں ،ماٹی اور منش کی بات کرنے والوں کا سرمایہ دار چہرہ سامنے آگیا ہے۔اور ممتا حکومت میں سنڈیکیٹ لوگوں کو لوٹ رہا ہے۔

جبراً وصولی کر رہا ہے۔کسانوں کا حق چھین رہا ہے۔ریاست میں ووٹ بینک کی سیاست کرنے ، اقتدار سے چمٹے رہنے اور سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کے لئے سنڈیکیٹ کا استعمال کیا جارہا ہے۔اس ریلی کے دوران عارضی خیمہ بھی گر گیاجس میں 13خواتین سمیت90افراد زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے اسپتال میں داخل کیے جانے والے زخمیوں کی اسپتال جاکر عیادت کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi slams mamata govt in midnapore rally in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply