دو ہزار کا نوٹ جاری کر کے مودی جی کالے دھن پر کس طرح روک لگائیں گے؟ راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے 500 اور 1000 کے نوٹ کو بند کرنے کے حکومت کے فیصلے پر آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پھر ظاہر کیا ہے کہ انہیں کسانوں، چھوٹے دکانداروں اور گھریلو خواتین کی فکر نہیں ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا “مسٹر مودی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہیں ملک کے عوام کی فکر نہیں ہے۔
کسان، چھوٹے دکاندار اور گھریلو خواتین سب کے لئے افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ ” مسٹر گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب کالے دھن پر بیٹھے لوگ غیرملک بھاگ گئے یا ریئل اسٹیٹ میں چلے گئے ہیں، تب مودی صاحب نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس کے لئے مودی جی کی تعریف کی جانی چاہئے۔ انہوں نے مسٹر مودی سے سوال کیا کہ ایک ہزار کی جگہ دو ہزار کا نوٹ جاری کر کے وہ کالے دھن پر کس طرح روک لگائیں گے ؟

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi shows how little he cares about ordinary people rahul in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply