وزیر اعظم مودی نے امرتسر میں سرتاج عزیز سے مصافحہ کیا اور نواز شریف کی خیریت دریافت کی

امرتسر:وزیر اعظم نریندر مودی نے امرتسر کے نواح میں واقع ’ساڈا پنڈ‘میںہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں حصہ لینے آئے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز سے مصافحہ کیا اور وزیر اعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔
اس پر مسٹر عزیز نے کہا کہ مسٹر شریف بالکل ٹھیک ہیں اور انھوں نے آپ کیلئے (مسٹر مودی ) نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بعد ازاں سرتاج عزیز نے ہفتہ کی شب میں ہی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے مختصر بات چیت کی۔
سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی نمائندوں کی ضیافت کے بعد اور وزیر اعظم نریندر مودی سے پانچ ممالک کے نمائندوں سے ملاقات سے پہلے مسٹر ڈوبھال اور مسٹر عزیز نے چہل قدمی کے دوران تقریبا پانچ سات منٹ بات چیت ہوئی۔
تاہم ذرائع نے بات چیت کے موضوع کے بارے میں انہوں نے کچھ بتانے سے معذوری ظاہرکی۔ جموں کشمیر کے اڑی میں ہندستانی فوج پر حملے کے بعد پی او کے میں فوج کے سرجیکل اسٹرائک کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi shakes hand with sartaj aziz in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply