وزیر اعظم مودی نے اڑیسہ اسپتال آتشزدگی کے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 2لاکھ روپے کی امداد دی

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے اڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور کے ایس یو ایم ہسپتال میں پیر کو آگ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے مریضوں کے اہل خانہ کے لئے دو۔دو لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے آج دی گئی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو دو۔ دو لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ رقم وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ سے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پیر کی شام ایس یو ایم ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے کمرے (آئی سی یو) اور ڈالیسیس سنٹر میں بھیانک آگ لگنے سے 20 مریضوں کی موت ہو گئی تھی اور 100 سے زائد جھلس گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi sanctions rs 2 lakh each to odisha fire victims families in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply