افغانستان کے ڈیبو ٹیسٹ میچ کی میزبانی ہند کے لیے باعث صد افتخار و مسرت : وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے لیے یہ بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ اسے افغانستان کے پہلے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ۔انہوں نے اس جنگ زدہ ملک کے غیر مفتوح جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں جسے بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں میچ سے قبل وزیر کھیل راجیہ وردھن راٹھور نے پڑھ کر سنایا مسٹرمودی نے کہا کہ یہ ہندوستان کے لیے باعث فخر و مسرت ہے کہ افغانستان نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بظور میزبان ہندوستان کو چنا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس نوجوان اور با صلاحیت افغان قومی ٹیم کو سلام کرتے ہیں جس نے نہایت نامساعد اور جنگ زدہ حالات میں بھی ایکمختصر مدت میں مکمل ٹیسٹ درجہ حاصل کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ درجہ پانے سے قبل افغان کرکٹرز کا اپنے جنگ سے عاجز اور ٹوٹے ہوئے ہم وطنوں کی دل بستگی اور وقتی خوشی کے لیے بین الاقوامی سطح پر جا کامیابیاں حاصل کیں اور جس طرح اپنی صلاحیتوں اور ہم وطنوں کی نیک خوہشات و دعاؤں کے سائے میں سفر کرتے کرتے 2019کا ورلڈ کپ کھیلنے کا حق حاصل کیا وہ نہایت قابل تعریف ہے۔

مسٹر مودی نے دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کو مبارکباد دیتے ہوئے اس تاریخی ٹیسٹ میچ کے ہندوستان اور افغانستان دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi salutes indomitable spirit of afghanistan on test debut in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply