امریکہ، پرتگال اور ہالینڈ کا دورہ کر کے وزیر اعظم نریندر مودی وطن واپس

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں – پرتگال، امریکہ اور نیدرلینڈ کے کامیاب سفر کے بعد آج صبح وطن واپس لوٹے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہوائی اڈے پر مسٹر مودی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پرتگال گئے تھے، جہاں انہوں نے پرتگال کے وزیر اعظم انتونیوکوستا کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی اور اقتصادی تعاون سمیت دوطرفہ دلچسپی کے کئی مسائل پر بات چیت کی۔اس دوران دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرتگال کے ساتھ ہوئے معاہدوں کے نفاذ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ انہوں نے تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی لانے اور دہشت گردی اور تشدد کے خلاف جنگ میں تعاون کو مضبوطی دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان نوجوان اور ثقافتی تبادلے سمیت 11 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی اس ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری کیاگیا، جس میں مسٹر مودی اور مسٹر کوستا نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گزشتہ چھ ماہ میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ مسٹر مودی نے اس موقع پر 40 لاکھ یورو کے ایک مشترکہ سائنس اور ٹیکنولوجی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا۔
مسٹر مودی اور مسٹر کوستا کے درمیان وفد سطح کی بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسیشن، انتظامی بہتری، خلائی اور نوجوانوں کے امور سمیت نو مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔17سال بعد کسی ہندوستانی وزیراعظم کا پرتگال کا یہ پہلا دورہ ہے۔ امریکہ میں مسٹر مودی نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو پناہ دینے والوں کے لئے سخت اشارہ دیتے ہوئے دہشت گردی کو مکمل طورپر ختم کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے امریکہ کی بڑی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ گول میز میٹنگ کی۔ وزیر اعظم نے ان سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کاروبار کے لئے سازگار ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے ملک میں اگلے ماہ سے نافذ ہونے جا رہے اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نظام کوبھی کاروباری آسانی کے لئے تبدیلی لانے والا بتایا۔ مسٹر مودی نے وہاں ہندوستانی طبقے کے لوگوں سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے اپنی خود مختاری اور سلامتی کے لئے اور عام انسانوں کے تحفظ، امن اور ترقی کے لئے سخت سے سخت قدم اٹھانے کی قوت رکھتا ہے۔
جب بھی ضرورت پڑی ہے، ہندوستان نے ایسے فیصلے کئے ہیں اور دنیا ہمیں کبھی بھی روک نہیں سکتی۔ سفر کے آخری مرحلے میں ہالینڈ میں مسٹر مودی نے وزیر اعظم مارک روٹ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک نے پیرس ماحولیاتی تبدیلی کے معاہدے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنے پر عزم ظاہر کیا۔ مسٹر مودی نے بین الاقوامی اہمیت کے مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان خیالات کی یکسانیت کا ذکر کیا اور کہا کہ ہالینڈ ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے والا پانچواں سب سے بڑا سرمایہ کار ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں ہالینڈ ہندوستان کے لئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے تیسرے سب سے بڑے ذریعہ کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے ہیگ میں ہندوستانی طبقے کے لوگوں سے بھی خطاب کیا اور ہندوستان کی ترقی میں ان کی شراکت کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے اقتصادی ترقی کے زون میں ہالینڈ کو ہندوستان کا فطری شراکت دار بتاتے ہوئے میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول ادارے (ایم ٹی سی آر ) میں ہندوستان کی رکنیت کے لئے حمایت کرنے کے سلسلے میں ہالینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi returns to india after three nation tour in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply