آبائی گاؤں پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا زبردست استقبال

نئی دہلی:وزیر اعظم بننے کے بعدنریندر مودی اتوار کو پہلی بار شمالی گجرات کے مہسانہ ضلع میں اپنے آبائی گاؤں وڈ ناگر پہنچے۔ تقریباً چھ کلو میٹر لمبا اور ایک گھنٹہ سے زائد روڈ شو کے دوران نریندر مودی کا شاندار استقبال کیاگیا۔
مسٹر مودی بچپن کے اپنے اسکول’بی این ودیالیہ ‘میں رکے اور وہاں کی مٹی کو پیشانی پر ملتے ہوئے اس سے تلک بھی کیا۔انہوں نے اپنی آبائی رہائش گاہ کے نزدیک واقع قدیم ’ہاٹکیشورمہادیو مندر‘ میں پوجا اور آرتی کے پروگرام میں شرکت کی۔
ان کا روڈ شو طے نہیں تھا لیکن ہزاروں لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر وہ اپنے گاڑی کا دروازہ کھول کر باہر کھڑے ہوگئے اور روڈ شو کا سلسلہ شروع ہوگیا۔راستہ میں کچھ مقامات پر انہوں نے لوگوں کے استقبال کیلئے اپنے قافلہ کو بھی رکوالیا۔وہ پورے راستے ہاتھ ہلاکر ان کے استقبال کا جواب دیتے رہے اور لوگ ان پر پھول برساتے رہے۔
ان کاقافلہ وڈ نگر کے اس ریلوے اسٹیشن کے نزدیک سے بھی گذرا جہاں وہ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ چائے بیچا کرتے تھے۔تاہم وہ وہاں ٹہرے نہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi receives grand welcome on his visit to hometown vadnagar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply