وزیر اعظم مودی نے سابق نائب وزیر اعظم جگ جیون رام کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق نائب وزیر اعظم اورممتاز دلت لیڈر بابو جگ جیون رام کو ان کی 30 ویں برسی پر آج خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر مودی نے آج ٹوئٹر پر کہا، ”میں عظیم لیڈربابو جگ جیون رام کو ان کی برسی کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
آنجہانی دلت رہنما نے سماج کے محروم اور پسماندہ طبقات کے فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگی کے آخری لمحے تک کام کیا تھا“۔ سماجی انصاف اوردائرہ اختیار کے مرکزی وزیر تھاورچند گہلوت نے بھی بابو جگ جیون رام کو گلہائے عقیدت پیش کیے۔
بابو جگ جیون رام کی برسی پر سماجی انصاف اور دائرہ اختیار کی وزارت نے ان کی سمادھی سمتا گھاٹ پر پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام کے دوران سماجی انصاف اور دائرہ اختیار کے مرکزی وزیر وجے سانپلا اور دیگر معززشخصیات نے بھی بابو جگ جیون رام کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi pays tribute to babu jagjivan ram on death anniversary in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply