ہند نیپال کے درمیان کاٹھمنڈو اور نئی دہلی ریلوے لائن سمیت کئی معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی:ہندوستان کے تین روزہ دورے پر آنے والے نیپا ل کے وزیر اعظم کیپی شرما اولی نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اورکاٹھمنڈواور نئی دہلی کے درمیان نئی ریلوے لائن بچھانے سمیت کئی معاہدوں پردستخط کیے۔
دونوں ممالک میں دفاع، تجارت اور زراعت میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا ۔ دونوں رہنماؤں نے حیدر آباد ہاؤس میں منعقد ایک تقریب میں موتیہاری (بہار) سے املیکھ گنج(نیپال) کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد بھی ر کھا اور بیرگج میں ایک انکوائری چوکی کا افتتاح کیا۔
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نیپال کی ہمہ پہلو ترقی کے لیے ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہندستان نیپال میں ریل رابطے اورآبی رہگزر کو بہتر بنانا چاہتا ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ سلامتی کے محاذ پر دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہیں ۔ وزیر اعظم نیپال مسٹر اولی نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان اور نیپال کے درمیان مضبوط اوراعتماد سے بھرا رشتہ چاہتی ہے۔
قبل ازیںنیپال کے وزیر اعظم کا ہفتہ کے روز راشٹر پتی بھون میں صدر رام ناتھکووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں گارڈ آف آنر دیا گیا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔اس کے بعدا ولی نے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi oli hold talks seek to reset indo nepal ties in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply