میں نریندرمودی سے زیادہ محب وطن ہوں:کیجریوال

نئی دہلی :دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے، جن کے خلافغداری کا معاملہ درج ہے، پیر کے روزکہا کہ وہ نریندرمودی سے کہیں زیادہ محب وطن ہیں اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی جے این یو معاملے میں اصلغداروں کو گرفتار کرکے پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کو ناراض نہیں کرنا چاہتی۔ کیجری وال نے تسلسل سے کیے گئے اپنے ٹوئیٹس میں کہا کہ ان کے خلاف غداری کا معاملہ اس لیے درج کیا گیا کیونکہ وہ دلتوں ، پسماندہ اور غریبوں کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔ اس لئے وہ بی جے پی کی نظر میں ملک دشمن ہو گئے۔ لیکن انہوں نے ببانگ دیہل یہ کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ان کی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔اور وہ مسلسل دکلتوں کے لیے لڑتے رہیں گے۔ کیجریوال نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے جے این یو کیمپس میں ملک مخالف نعرے لگائے تھے وہ کشمیر ی تھے۔ اسی لیےملک کی بربادی کا نعرہ لگانے والوں کی گرفتاری نہیں ہوئی کیونکہ ان کی گرفتاری سے جموں و کشمیر میں بی جے پی کی دوست اور حلیف پارٹی پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی ناراض ہوجائیں گی۔ علاوہ ازیں آئے روز سرحد پر ہمارے فوجی شہید ہورہے ہیں اور نریندرمودی جی کشمیر میں اتحادی پارٹی ہونے کے باعث ملک دشمن عناصر کو بچارہے ہیں۔ واضح رہے کہ حیدرآباد پولیس نے کیجریوال ، کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری سمیت 9 افراد کے خلاف غدار ی کے معاملے درج کئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi not bigger patriotioc than me kejriwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply