نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کا غرہ ہے: انا ہزارے کا الزام

ممبئی: بدعنوانی کے خلاف جنگ کرنے والے انا ہزارے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ ان میں وزارت عظمیٰ کی انا ہے ۔اور اپنے اسی غرور میں مبتلا ہونے کے باعث وہ ان کے کسی مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیتے۔
مہاراشٹر کے سانگلی ضلع کی اٹپاڑی تحصیل میں ایل جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انا نے کہا کہ گذشتہ تین سال کے دوران انہوں نے وزیر اعظم کو 30سے زائد مکتوب ارسال کیے ہیں لیکن انہوں نے مسی کا بھی جواب نہیں دیا۔
مودی کو وزیر اعظم ہونے کا غرہ ہے اسی لیے انہون نے ان کے مراسلات کے جواب نہیں دیے۔اس سے قبل انا نے کہا تھا کہ وہ23مارچ سے نئی دہلی میں اپنی تحریک کا ایک اور دور شروع کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔
اور یہ ریلی تحریک کے اسی دور کے لیے حمایت حاصل کرنے کی نیت سے کی جانے والی تین ریلیوں میں پہلی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi never replied to my letters has ego of prime ministership anna in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply