وزیر اعظم نریندر مودی کا امونکر کے انتقال پر اظہار صدمہ

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے معروف گلوکارہ امونکر کی موت پر آج شدید رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’کشوری امونکر کی موت ہندستانی کلاسیکی موسیقی کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
ان کی موت سے گہرا دکھ پہنچا ہے۔ بھگوان ان کی روح کو سکون بخشے‘۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ محترمہ امونکر کی خدمات پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم ’بھنا شدجا‘ بھی ٹیگ کی۔
وزیر اعظم نے کہا ’کلاسیکی طرز ’خیال‘، ٹھمری اور بھجن کی فنکار کشوری امونکر کو طویل عرصہ تک ہندستانی سماج میں معروف گلوکارہ کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi mourns kishori amonkars death in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply