مودی، منموہن اور سونیا گاندھی کی دسہرہ تقریبات میں شرکت، عوام سے خواتین کی عزت و وقار کے لیے کام کرنے کی اپیل

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی ، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے گذشتہ روز دسہرہ تقریبات میں شرکت کی اور عوام سے پر زور اپیل کی کہ بدی پر نیکی کی فتح کی یاد تازہ کرنے والے اس موقع پر ہمیں خواتین کا احترام کرنے کے ساتھ خواتین کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے کام کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔

وجے دشمی کے اس مبارک موقع پر وزیر اعظم نے قومی دارالخلافہ کے دوراکا میں ڈیڈی اے کے میدان پر عوام سے خطاب کیا۔ اور رام لیلا دیکھنے اور رام و لکشمن کا کردار ادا کرنے والوں کا ٹیکا لگا کر خیرمقدم کرنے کے بعد راون اور کمبھ کرن کے107فٹی پتلوں کو تیر چلا کر دہن کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان مخلتف النوع تہواروں کی سرزمیں ہے جہاں مختلف مذاہب و مسالک کے لوگ مل جل کر تہوار مناتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی نے لال قلعہ پر لوکش رام لیلا کمیٹی کے زہر اہتمام دسہرہ تقریبات میں شرکت کی ۔ ان دونوں نے اس موقع پر تیر چلا کر راون، اس کے بیٹے میگ ناتھ اور بھائی کمبھ کرن کے پتلوں کو نذر آتش کیا۔

سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ نے رام لیلا میں رام، لکشمن اور سیتا کا کردار ادا کرنے والوں کے ماتھے پر ٹیکا بھی لگایا ۔

منموہن سنگھ نے یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان تہواروں کا گہوارہ ہے ۔ اور یہ تہوار ہماری ثقافت و معاشرے کی زندہ جاوید علامت و مثال ہیں کہا کہ تہوار کسی بھی قوم و مذہب کا ہو وہ ہمارے اندر ایک جوش و خروش پیدا کرتے ہیں اور ہم سے کوئی عہد لینے کے متقاضی ہوتے ہیں۔ یہ ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi manmohan and sonia gandhi participate in dussehra celebrations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.