سوراشٹر میں آج بھی مودی جادو اور مودی سے پیاربرقرار

موربی(گجرات) : سوراشٹر کے موربی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے انتخابی جلسے میں لوگوں کا ہجوم بھی تھا اور جوش بھی خوب دیکھنے میںآرہا تھا۔ لگ جوق در جوق جلسہ گاہ پہنچ رہے تھے۔مودی کی تقریر سننے کے لیے موربی کے آس پا س کے علاقوں سے آنے والے لوگوں کی زبان پر یہی تھا کہ کچھ بھی ہوجائے جیت ہمارے واڈا پردھان کی ہی ہوگی۔
موربی کے وادھپر گاؤں کے سرپنچ کیشو بھائی کڑی وار اور نائب سرپنچ جینتی بھائی کڑی وار دونوں ایک ساتھ مودی کی ریلی میں پہنچے تھے ۔ پٹیل برادری کے سرپنچ اور نائب سرپنچ میںایک بار پھر سے مودی کو دیکھنے کا ذوق و شوق تھا او ان میں بھی وہی جوش آج بھی تھا جو پہلے تھا۔جلسہ سے پہلے بات کرتے ہوئے کیشو بھائی نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
پہلے کی طرح سے سبھی پٹیل ہمارے ساتھ آرہے ہیں۔ان دونوںکا یہی کہنا تھا کہ ہمارے واڈا پردھان نے یہاں گجرات میں رہتے ہوئے بہت کچھ کیا ہے۔پہلے ہمارے یہاں پانی نہیںآتا تھا ہمیں پانی لینے دور جانا پڑتا تھا۔لیکن اب تو گھر گھر پانی پہنچا دیا گیا ہے۔اس لیے کانگریس کو ووٹ دینے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi magic still strong in saurashtra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply