چین بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے جادو کا قائل

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کا جادو ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔یہاں تک کہ سرحدی تنازعہ سمیت دیگر معاملات میں ہندوستان سے ہمہ وقت کھٹ پٹ رکھنے والے ملک چین کا میدیا بھی وزیر اعظم مودی کا مرید بن گیا ہے۔
اس نے مودی کی زبردست تعریف کی ۔چین کی سر کاری خبر رساں ایجنسی ژن ہوامیں شائع ایک لضمون میں کہا گیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے تین سال بعد بھی مودی کا جادو برقرار ہے۔
مضمون میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی بھی تعریف کی گئی ہے مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں یہ سال ’برانڈ مودی‘ کا رہا۔یہ2014کےانتخابات کے موقع پر چھانے والے مودی جادو کا ہی اثر ہے کہ اس کے بعد بیشتر ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات بی جے پی نے جیتے ۔ ان میں اترپردیش، ہریانہ، مدھیہ پردیش،اترا کھنڈاور گجرات بھی شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi magic in chinaconnect gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply