وزیر اعظم نریندر مودی یورپ کے 6روزہ دورے پر روانہ

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی یورپ کے چار ممالک کا دورہ کرنے آج صبح سوا گیارہ بجے نئی دہلی سے پرواز کر گئے۔مسٹر مودی اپنے 6روزہ دورہ یورپ کا آغاز جرمنی سے کریں گے ۔ جہاں وہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں چانسلر انگیلا مرکل سے ملاقات کریں گے۔ مرکل اپنی سرکاری رہائش گاہ میسےبرگ کنٹری ریٹریٹ میں ان کا استقبال کریں گی اور ان کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کریں گی۔ دونوں رہنما باہمی مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
30 مئی کو چانسلر اور وزیر اعظم چوتھے ‘ہند -جرمنی بین حکومتی مشاورت’ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اس کے بعد دونوں رہنما ایک تجارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اسی شام مسٹر مودی جرمنی کے صدر فرینک والٹرا سٹین مئیرسے ملاقات کریں گے۔ برلن کے بعد 30 مئی کی رات مسٹر مودی اسپین پہنچیں گے۔
اگلے روز ان کی صدر مارانو راجوئی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ ہوگی۔ وزیر اعظم اسپین کے بادشاہ فلپ ششم سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں اسپین کے صنعت کاروں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ 31مئی سے 2جون تک وزیر اعظم روس کے دورے پر رہیں گے جہاں وہ ہر دو ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی70ویں سالگرہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

Title: modi leaves on four nation european tour | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply