وزیر اعظم مودی ایس سی او سربراہ اجلاس مین شرکت کے لیے قازقستان روانہ

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئےقازقستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔قازقستان کے آستانہ میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستان کو اس علاقائی تنظیم کے مکمل رکن کے طور پر شامل کئے جانے کی رسمی کارروائی پوری کی جائے گی۔ مسٹر مودی نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک رکن کے طور پر ہندوستان کے شامل ہونے کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم میں دنیا کی کل آبادی کی40 فیصد نمائندگی ہو جائے گی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا قیام سال 2001 میں ہوا تھا۔ ہندوستان 2005 سے اس تنظیم کا ایسوسی ایٹ ممبر رہا ہے اور اس نے 2014 میں مکمل رکنیت کے لئے درخواست دی تھی۔ اس تنظیم کے چھ رکن ہیں۔ چین،قازقستان ، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان۔ آستانہ میں سربراہ اجلاس کے دوران فرصت کے لمحات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی چین کے صدر شی جن فنگ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ ہو سکتی ہے۔تاہم پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھکسی میٹنگ کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں ہے۔قازقستان میں ہندوستان کے سفیر ہرش کمار جین کے مطابق اس تنظیم میں مکمل رکن کے طور پر ہندوستان کو شامل کئے جانے کے حوالے سے تمام خانہ پری کر چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi leaves for kazakhstan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply