وزیر اعظم نے50کروڑ غریبوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم کا آغاز کیا

رانچی(جھار کھنڈ):وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو جھارکھنڈ کے دارالخلافہ رانچی میں دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ایوشمان بھارت کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم سے ملک کے 50کروڑ افراد استفادہ کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت10کروڑ خاندانوں کو سالانہ5لاکھ روپے کا نقد صحت انشورنس ملے گا اور اس اسکیم سے غریبوں کو بھی امیروں کی طرح طبی خدمات و سہولتیں دستیاب ہوں گی۔وزیر اعظم نے ریاست کے دو اضلاع کوڈرما اور چائیباسہ میں 300بستروں والے میڈیکل کالج اسپتالوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم نے ایوشمان بھارت کے افتتاح کے بعد مزید کہا کہ اس اسکیم کو مستقبل میں انسانیت کی سب سے بڑی خدمت کی شکل میں دیکھا جانا طے ہے۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ اسے مودی کئیر کہہ رہے ہیں تو کچھ لوگ اسے غریبوں کے لیے اسکیم کہہ رہے ہیں۔ لیکن میرے نزدیک یہ ”دریدر نرائن “ کی خدمت ہے۔ جس سے ہر غریب کو عزت کے ساتھ علاج معالجہ کا حق ملے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ، یورپی یونین، کناڈا اور میکسیکو کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہندوستانیوںکو ایک ساتھ اس اسکیم کا فائدہ پہنچنے والا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 1300مہلک امراض کا علاج سرکاری نہیں پرائیویٹ اسپتالوں میں ہوگا۔

علاوہ ازیں کسی کو پہلے سے بھی کوئی مرض ہے تو اس کو بھی ایوشمان بھارت کے تحت فائدہ ملے گا۔ وزیر اعظم نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ یہ اسکیم اتوارف سے ہی نافذ ہو رہی ہے کہا کہ پوری دنیا میں سرکاری رقم سے اتنی بڑی اسکیم کسی بھی ملک میں نہیں چل رہی ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

وزیر اعظم نے اس کا بھی ذکر کیا کہ آزادی کے بعد70سال کے دوران جھارکھنڈ میں تین میڈیکل کالج اور 350طلبا تھے۔ لیکن چار سال میں اسی ریاست میں 8میڈیکل کالج اور1200میڈیکل اسوڈنٹس ہیں ۔اسی سے اندزہ لگایا جا سکتا ہے کہ صحت عامہ کی جانب کس قدر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi lays foundations of two 300 bed medical colleges in jharkhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply