مشرقی ہندوستان میں وارانسی ایک صحت مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اپنے وارانسی دورے کے دوسرے دن شہر میں 557 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کے ایمفی تھیٹرسے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ شہر کو مشرقی ہندوستان کا گیٹ وے بنا رہے ہیں۔ اس کے لئے وہ بنارس کی شناخت کو تبدیل کرنا نہیں چاہتے۔

ہماری حکومت چاہتی ہے کہ نئی ٹیکنالوجی اور بنارس کی ثقافت کے بیچ شمولیت کر کے وارانسی کی ترقی کی جائے۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے بابا وشو ناتھ اور ماں گنگا کا آشیرواد لیا۔

انہوں نے خطاب سے پہلے پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ خطاب کے دوران وزیر اعظم نے پچھلی حکومتوں پر جم کر حملہ بولا۔مودی نے کہا کہ وارانسی مشرقی ہندوستان کے ایک صحت مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ آگے کئی سارے اقدامات اسے صحت مرکز بنانے کے لئے کئے جائیں گے

۔ بی ایچ یو میں جدید ٹراما سینٹر ہزاروں لوگوں کی زندگی بچانے کا کام کر رہا ہے۔ نئے کینسر اور سپر اسپیشلٹی اسپتال لوگوں کو علاج کی جدید سہولتیں دیں گے۔ بی ایچ یو نے ایمس کے ساتھ ایک عالمی سطح کا صحت انسٹی ٹیوٹ بنانے کے لئے سمجھوتہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وارانسی شہر میں ہی نہیں، بلکہ آس پاس کے گاووں میں بھی سڑک، بجلی اور پانی جیسی سہولتیں پہنچائی گئی ہیں۔ رکن پارلیمنٹ کے طور پر جن گاووں کو خصوصی طور پر ترقی دینے کا ذمہ میرے پاس ہے ان میں سے ایک ناگے پور گاوں ہے جس کے لئے آج پانی کے ایک بڑے پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi launches projects worth over rs 500 cr in varanasi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply