وزیر اعظم مودی نے آسام میں ملک کے طویل ترین پل کا افتتاح کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد حکومت کے تین سال مکمل کر نے کا جشن جمعہ کو آسام میں ملک کے تویل ترین پل کا افتتاح کرکے منایا۔یہ 9.2کلومیٹر طویل ڈھولہ ۔سڈیا پل دریاءبرہمپپتر کی ایک معاون ندی لوہت کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے۔یہ پل آسام اور اروناچل پردیش کو جوڑے گا۔ اس پل سے آسام اور اروناچل پردیش کے درمیاں جو سفر چھ گھنٹے میں طے کیا جاتا تھا اب محض ایک گھنٹے میں طے کر لیا جائے گا۔ یہ پلملک میں سب سے اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم نے جمعرات کی رات آسام دورے کے حوالے سے متعدد ٹویٹ کئے۔
انہوں نے کہا کہ میں مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے جمعہ کو آسام میں ہوں۔ میں آسام کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے اس موقع کا انتظار کر رہا ہوں۔ میں دو اہم منصوبوں۔ ایمس اور آئی اے آر آئی کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھوں گا۔ دونوں منصوبے آسام اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کو تیز کریں گے۔ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ وہ شمال مشرقی ریاستوں میں بی جے پی کو مل رہی حمایت سے بھی خوش ہیں۔ہم اس علاقے کی خدمت اور ترقی میں توسیع کے لئے مصروف عمل ہیں۔
مودی حکومت کے تین سال کی کامیابیوں سے عوام کو آگاہ کرنے اور اس کا جشن منانے کے لئے بی جے پی نے 26 مئی سے 15 جون کے درمیان پورے ملک کے 900 شہروں میں ’مودی فیسٹ‘انعقاد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ نریندر مودی حکومت کے تین سال کی تکمیل کے سلسلے میں، پورے ملک میں منعقد ہونے والے پروگراموں کو مرکزی وزراءارکان پارلیمنٹ، بی جے پی کے وزیر اعلی، وزیر مملکت اور کئی سینئر رہنماؤں کی جانب سے بھی خطاب کیا جائے گا۔ اس کے تحت ’جن کی بات‘پروگرام کی بھی تیاری کی گئی جس کے ذریعے لوگ اپنے پیغام وزیر اعظم کے ساتھ اشتراک کر سکیں گے۔

Title: modi inaugurates indias longest river bridge in assam | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply