آیورویدک دواؤں کو بھی ایلوپیتھک کی طرح زود اثر بنانے پر تحقیق کی جائے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان آیوروید کے ذریعہ دنیا میں صحت کے شعبہ میں انقلاب لانے کی قیادت کرےگا۔ مسٹر مودی نے یہاں دوسرے یوم آیوروید کے موقع پر ملک کے پہلے”کل ہند آیورویدک ادارے“ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح ہندوستان نے اپنی مہارت اور صلاحیتوں کے دم پر دنیا میں اطلاعات کے شعبہ میں انقلاب لانے میں قیادت کی ہے اسی طرح اب وہ اپنی روایتی ادویات کے طریقہ کار آیور ویدک کے دم پر دنیا میں صحت کے شعبہ میں انقلاب کی قیادت کرےگا۔
آیوروید صرف ایک ادویات کا طریقہ کار نہیں ہے،اس کے دائرے میں سماجی صحت اور ماحولیات کی صحت بھی آتی ہے۔یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جو مکمل انسانی نسل کو امراض سے دور اور صحت مند رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ آیوروید ہندوستان کے امیر ورثہ کا ایک حصہ ہے۔جدید طبی طریقہ کار کے دور میں اس کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی وراثت اور روایت پر بھروسہ رکھیں اور ان پر فخر محسوس کریں۔
کوئی بھی ملک اپنی وراثت اور پہچان چھوڑکر ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ایک دور میں ہماری وراثت اور روایات کو ختم کرنے کی مسلسل کوشش ہوئی جس کی وجہ سے ہمیں اپنی چیزوں پر بھروسہ کم ہونے لگا۔نتیجہ یہ ہوا کہ ہماری املاک دانش پر دوسروں کی اجارہ داری ہو گئی۔اب اسے روکنے کا وقت آگیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آیوروید اور یوگ کو دنیا میں الگ شناخت دلانے اور اس کی تشہیر کرنے کےلئے ضروری ہے کہ انہیں حالیہ ضرورتوں کے حساب سے ڈھالہ جائے۔اس کے لئے آیورویدک دواوں کی پیکجنگ اور طبی طریقہ کار کو بدلنا ہوگا۔ آ ج کل لوگوں کو بیماریوں کا فوراً علاج چاہئے اس لئے آیورویدک دواؤں کو بھی ایلوپیتھک دواؤں کی طرح فوراً راحت دینے والی دواؤں کے طورپر بنائے جانے کے طریقے پر تحقیق کرنی ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi inaugurates all india institute of ayurveda in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply