زمینی تپش میں اضافہ اور دہشت گردی سب سے بڑے خطرات بن کر دنیا پر منڈلا رہے ہیں :وزیر اعظم مودی

دیووس: وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر زمینی تپش میں اضافہ کا مسئلہ آج دنیا کے سر پر سب سے بڑا خطرہ بن کر منڈلا رہا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کو بھی دنیا کو درپیش دوسرے سب سے بڑے خطرے سے تعبیر کیا ۔
مودی نے سوئزرلینڈ کے شہر دیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب انسان دھرتی ماں کے بچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنی نوع انساں کی خود غرضی اور لالچ اور اس کی ت نئی ایجادات نے فطرت سے ٹکرانا شروع کر دیا۔
جس سے زمینی تپش میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یوگ اور جڑی بوٹیاں انسان اور فطرت کے درمیان پیدا ہونے والے خلا کو دور کر سکتی ہیں۔انہوں نے ہندوستان میں 2022تک 175جی ڈبلیو قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے حکومت کے ہدف کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان قابل تجدید توانائی کو نہیات اہمیت دے رہا ہے۔انہوں نے کہا آج ہندوستان میں معاشرے کا ہر شعبہ حیات نئی تکنالوجی سے آراستہ ہے ۔
دہشت گردی کے حوالے سے مودی نے کہا کہ یوں تو دہشت گردی ویسے ہی نہایت خطرناک ہے لیکن اس وقت یہ اور بھی بدترین شکل اختیار کرلیتی ہے جب لوگ ”اچھی“ اور ”بری“ دہشت گردی میں فرق کرنے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی تکلیف دہ اور افسوسناک بات ہے کہ کچھ نوجوانوں کو انتہاپسندی کی راہ پر ڈالاجا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi highlights issues like global warming technology and terrorism in his world economic forum speech in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply