ہزار اور پانچ سو کے نوٹ منسوخ کرنے پر شیو سینا کی مودی پر پھر تنقید

ممبئی:مرکز اور مہاراشٹر میں اقتدار میں شریک شیو سینا نے ایک بار پھر نوٹ کی منسوخی کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی پوری معیشت کو متاثر کرے گی۔ شیو سینا نے پارٹی کے ترجمان اخبار ‘سامنا’ کے آج کے اداریہ میں لکھا ہے کہ مسٹر مودی کسی کی بات سننے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نےنوٹ کی منسوخی پر فیصلہ کرنے سے پہلے ریزرو بینک کے گورنر کی بھی بات نہیں سنی۔
ادارایہ میں آگے لکھا ہے کہ مسٹر مودی کی کابینہ میں گونگے اور بہرے طوطے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ارجت پٹیل کو آر بی آئی کا گورنر مقرر کیا گیا اور ملک کی معیشت کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی۔ ایسوچیم نے پہلے ہی بتا دیا ہے کہ نوٹ کی منسوخی سے 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اب تک روزگار کھو دیا۔ کمپنیوں میں مستقبل قریب میں اور بھی لوگوں کی چھٹن? ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے نوٹ کی منسوخی’ روپی‘ جوہری بم ڈال کر ہندوستانی معیشت کو ہیروشیما اور ناگاساکی کی طرح کھنڈرات بنا دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi has turned india into hiroshima shiv sena in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply