اے پی کو خصوصی درجہ نہ دینے کا فیصلہ منظم سیاسی سازش کا حصہ:جے رام رمیش

نئی دہلی:سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے کہا کہ ریاست کوخصوصی درجہ نہ دینے کا فیصلہ منظم سیاسی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اے پی کے علاوہ مزید 11ریاستیں خصوصی درجہ کا حق رکھتی ہیں۔
انہو ں نے مختلف ریاستوں کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ خصوصی درجہ نہ دینے مرکز کے فیصلہ سے کانگریس حکومت والی ریاستوں کو نقصان ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ ان 11ریاستوں میں چھ میں کانگریس کی حکومت ہے ۔
انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز ریاست میں منائے گئے بند کو اے پی کے وزیراعلی چندرابابو نائیڈو نے ناکام قرار دیا تھا جو غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چندرا بابو نائیڈو خصوصی درجہ کیلئے وزیر اعظم پر دباؤ ڈالتے ہیں تو اس کا سہرا انہیں ہی ملے گا۔
انہو ں نے واضح کیا کہ اے پی کیلئے خصوصی درجہ نہ دیتے ہوئے ریاست کے عوام سے ناانصافی کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi has betrayed andhra over special status jairam ramesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply