وزیر اعظم کی یوم بہار پر ریاست کے لوگوں کو پیغام مبارکباد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے یوم تاسیس پر ریاست کے باشندوں کو مبارکباد دی ۔ بہار کے قیام کا یہ دن ہرسال22مارچ کو منایا جاتا ہے۔وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ” بہار دوس پر بہار کے باشندوں کو مبارکباد ۔
اس موقع پر میں انہیں اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں“۔اس موقع پر پورے صوبے میں مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر بہار کے دارالخلافہ پٹنہ کے وسیع و عریض تاریخی گاندھی میدان میں ہمارا بہار کے عنوان سے دو روزہ ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا جو 23مارچ تک رہے گا۔اس میں ملک و بیرون ملک سے فنکار آئے اور اور اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے لوگوں کے دل جیت رہے ہیں۔اس میلے کا افتتاح وزیر اعلیٰ نتیش کمار کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi greets people on bihar diwas in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply