وزیر اعظم مودی نے یوم پاکستان پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی: صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پاکستانی عوام کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد دی ۔وزیر اعظم نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ”میں پاکستان عوام کو ان کی قومی دن پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں“ ۔یہاں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام کیے جارہے ہیں۔
جس میں کشمیری علیحدگی پسند لیڈروں سمیت کئی ہندوستانی لیڈروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔یہ معلوم کیے جانے پر کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں منائے جانے والی یوم پاکستان تقریبات میں ہند کی نمائندگی کون کرے گا وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ کوئی سینیئر وزیر اس میں شرکت کرے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز صدر جمہوریہ مسٹر مکھرجی نے بھی یوم پاکستان پر پاکستانی صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک سے پر امن، دوستانہ اور تعاونی رشتے رکھنے کا پابند عہد ہے۔ ”میں اس بات میں کامل یقین رکھتا ہوں کہ باہمی تعاون خطہ میں ہماری ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا اور میں اس موقع پر آپ سب کی صحت و تندرستی اور خیر و عافیت کے لیے دست بدعا ہوں“ ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi greets pakis on their national day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply