وزیر اعظم مودی نے باشندگان وطن نوراتری کی مبارکباد دی

نئی دہلی: (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے باشندگان کو نوراتری کی مبارکباد دی ۔مسٹر مودی نے ٹویٹر پر لکھا کہ وہ نوراتری کے مقدس تہوار پر باشندگان ملک کو دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔” وزیر اعظم نے نوراتری کے پہلے روز شیل پتری کی پوجا کی۔ انہوں نے کہا، “نوراتری کے مقدس تہوار کی سب کو نیک خواہشات۔
نوراتری کے پہلے روز ہم شیل پتری کی پوجا کرتے ہیں۔” واضح رہے کہ نوراتری کا تہوار آج سے شروع ہو چکا ہے اور یہ 30ستمبردسہرا کے روز ختم ہوگا۔ مشرقی ہندوستان اور مغربی بنگال اور آسام میں درگا پوجا کو بڑے زوروشور سے منایا جاتا ہے۔نوراتری کا تہوار ملک بھر میں پوری عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi greets nation on navratri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply