وزیر اعظم نریندر مودی نے مختار عباس نقوی اور رمن سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباددی

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختارعباس نقوی اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ رمن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹر پر جاری اپنے تحقیقی پیغام میں کہا کہ میرے کابینی رفیق مختارعباس نقوی کو ان کی سالگرہ پر میری طرف سے مبارکباد۔
ایشور انہیں صحت مند رکھے اور وہ طویل عمر پائیں۔ ایک دیگر ٹویٹر میں مسٹر مودی نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے محنتی اور تجربہ کار وزیراعلی رمن سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ایشور سے پرارتھنا ہے کہ وہ صحت مند رہیں اور لمبی عمر پائیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi greets mukhtar abbas naqvi raman singh on their birthdays in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply