نریندر مودی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارک باددی

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نےسابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی سالگرہ پر آج انہیں مبارک باد پیش کی۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا ہمارے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد۔وہ صحت مند رہیں اورطویل عمر پائیں۔ڈاکٹر سنگھ آج 85 برس کے ہوگئے ہیں۔ کابینی وزرا سریش پربھو اور ویریندر سنگھ نے بھی کانگریس کے بزرگ رہنما کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کی صحت اور درازی عمر کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کانگریسی رہنما اور سابق وزیراطلاعات ونشریات منیش تیواری نے بھی سابق وزیراعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ان کی شاندار خدمات کو محفوظ رکھے گی ۔ ممتاز وکیل سنجے ہیگڑے نے ایک جذباتی پیغام میں ڈاکٹر سنگھ کو مبارک باد دیتے ہوئے پورے ملک کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کا خاموشی کے ساتھ کام کرنے کا انداز ہمیں یاد آتا ہے۔سردار جی آپ واپس آجائیے۔ ہم سے بھول ہوگئی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کی بیٹی پرینکا وڈرا نے بھی ڈاکٹر صاحب کو مبارکباد دی۔ اور کہاکہ کاد آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi greets manmohan singh on birthday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply