وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرو چیرمین اور ساتھی سائنسدانوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ہندوستانی خلائی تنظیم (اسرو) کے100ویں سیٹلائٹ کے کامیاب تجربہ پر اسرو چیرمین اور ان کے ساتھ سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ اسرو نے پی ایس ایل وی سی40- پر3ہندوستان کے اور28دیگر چھ ممالک کے سیاروںکو خلائے بسیط میںنصب کیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ وہ پی ایس وی ایل کے کامیاب تجربہ پر اسرو اور ان کے ساتھی سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ۔نئے سال مینیہ کامیابی نیز خلائی تکنالوجی میں ملک کے تیزی سے بڑھتے قدم ہندوستان کے شہریوں ،کسانوں اور ماہی گیروں وغیرہ کے لیے سود مند ثابت ہوںگے۔
وزیر اعظم مودی نے مزید کہاکہ 100ویں سیٹلائٹ کے کامیاب تجربہ کے بعد اسروکی سنچری پر ان کا دل خوشی باغ باغ ہو اٹھا ہے۔ کیونکہ اسرو کی یہ شاندار وتاریخی کامیابی ہندستانی خلائی پروگرام کے تابناک مستقبل کا مظہر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi greets isro in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply