کانگریس نے مودی حکومت کو سرمایہ داروں کی حکومت بتایا

نئی دہلی:کانگریس نے نریندر مودی حکومت کو ’سرمایہ داروں کی حکومت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منریگا کو کمزور کرنے کے لئے ریاستی حکومتوں کو دھمکا کر غریبوں کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔
کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے نئی دہلی میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت نے غیر سرکاری طور پر وہاٹس اپ گروپ کے ذریعے ریاستی حکومتوں کو منریگا کی مانگ کو کم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ریاستی حکومتوں کو ان کے لئے مختص رقم ادا نہیں کی جا رہی ہے۔
ریاستی حکومتوں پر منریگا کی مانگ کو کم کرنے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت پر بے حس ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ سرمایہ داروں نے 85 ہزار کروڑ روپے ہڑپ لئے ہیں اور حکومت ان کے نام ظاہر نہیں کر رہی ہے بلکہ ان کو تحفظ فراہم کرا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi govt working for the capitalistssays congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply