مودی حکومت سیاسی سازشوں کے لئے آئی ٹی محکمہ کا استعمال کررہی ہے:سدارامیا

بنگلور:کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے ریاست کے وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کی قیام گاہ پر آئی ٹی کے چھاپوں کو غیر جمہوری قراردیا۔ آئی ٹی کے افسروں نے کرناٹک کے وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کی قیاگاہ اور بنگلور کی پرائیویٹ ریزاٹ پر چھاپے مارے جہاں گجرات کانگریس کے 44قانون ساز مقیم ہیں۔
سدارامیا نے کہا کہ مودی حکومت سیاسی سازشوں کے لئے آئی ٹی محکمہ کا استعمال کررہی ہے اور یہ بی جے پی کی عادت بن چکی ہے کہ اس کے خلاف آواز بلند کرنے والے افراد کے خلاف آئی ٹی کے چھاپے مارے جائیں۔انہوں نے آئی ٹی کے چھاپوں کی پالیسی کو جمہوریت کے خلاف قرار دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi govt using i t dept for political conspiracies siddaramaiah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply