مودی حکومت نے رافیل طیاروں کی خریداری میں ملکی مفاد ات قربان کر دیے: کانگریس

نئی دہلی:کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے فرانس سے رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کے سودے میں ملک کا مفاد پوری طرح سے داؤ پر لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک طرف تو یہ سودا پچھلی طے قیمتوں سے زیادہ قیمت ادا کرکے یہ سودا کیا ہے اور ان طیاروں کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری دسیوں سال کاتجربہ رکھنے والی کمپنیوں کو نظر انداز کر کے محض12روز پرانی کمپنی کو سونپ دی۔اس پورے عمل میں ملکی مفادات قربان کر کے صرف ایک صنعتکار دوست اور خیر خواہ کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”میک ان انڈیا“ کا نعرہ بلند کرنے والی مودی حکومت نے یہ کنٹریکٹ ملک میکں ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ کو نہ دے کر انبانی کی ناتجربہ کار کمپنی کو دینا زیادہ صحیح سمجھا۔ انہوں نے مودی حکومت سے یہ بھی معلوم کیا کہ جب 126جنگی طیاروں کی ضرورت ہے تو صرف36ہی کین خریدے گئے۔

واضح ہو کہ مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ، راجستھان اور میزورم میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف ماحول بنانے پر پورا زور لگا تے ہوئے رافیل جنگی طیارہ کے سودے میں مبینہ بے ضابطگیوں کو زورشور سے اٹھا رہی ہے ۔

رافیل سودے میں بدعنوانی منظر عام پر لانے کے لئے گزشتہ 25اگست کو شروع کی گئی ملک گیر مہم چلانے کے لیے کانگریس نے 50سے زائد لیڈروں کو میدان میں اتارا ہے۔ مہم کے تحت مسٹر گاندھی کے علاوہ پارٹی لیڈروں آنند شرما، جے پال ریڈی، اجے ماکن، شکیل احمد، رندیپ سرجے والا، من پریت بادل، پون کھیرا، راج ببر ، پرینکا چترویدی اور جے ویر شیرگل اور ملک کے دیگر مختلف مقامات پر پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi govt sacrificed countrys interests to favour a millionaire friendsays cong in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply