حکومت کاشتکاروں کے لیے سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات نافذ کرنے سے انکار کر ہی ہے:یوگیندر یادو

دیوریا: کاشتکاروں کے تمام مطالبات منوانے کے لیے بہار میں جاری کسان مکتی یاترا کے تیسرے مرحلہ کے دوران سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو نے الزام لگایا کہ سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات نافذ کرنے سے انکار کر کے مرکز کی مودی سرکار نے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ مسٹر یادو نے کل دیر شام یہاں صحافیوں سے کہا کہ سرکار نے عدالت میں ایک حلف نامہ داخل کرکے کہا ہے کہ کمیشن کی سفارشات نافذ کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی ناتھن کمیشن نے سفارش کی ہے کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی ڈیڑھ گنا قیمت ملے۔
ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات کے وقت ملک کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کسانوں کے ساتھ انصاف ہوگا۔ انہوں نے کسانوں کو پیداوار کی پوری قیمت اور انہیں سبھی طرح کے قرض سے چھٹکاراکا مطالبہ کیا۔کسانوں کے ان ہی سب مطالبات کیلئے بہار کے ضلع چمپار ن سے تیسرے مرحلہ کی ’کسان مکتی یاترا‘ شروع کی گئی ہے۔اس یاترا کا آغازمدھیہ پردیش کے مندسور سے ہوا تھا جو دہلی پر پورا ہوا تھا ۔تیسرے مرحلہ کی یاترا گجرولہ میں 11اکتوبر کو ختم ہوگی۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی بار ملک کے کسان اس تحریک سے بیدا ر ہورہے ہیں۔ مسٹر یادو نے کہا کہ ملک کی 150کسان تنظیموں کو متحد کر کے آل انڈیا فارمر زایکشن کوارڈی نیشن کمیٹی بنائی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi govt refusing to implement farmers commission recommendations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply