مودی حکومت نے اسی سال سے حج سبسڈی ختم کر دی

نئی دہلی: حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عازمین حج کو دی جانے والی حج سبسڈی اس سال سے ختم کی جارہی ہے۔ وزیر برائے امور اقلیت مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کو وقتی طور پر خوش کرنے کے بجائے ان کا مستقبل تابناک بنانے کے لیے انہیں بااختیار بنانا چاہتی ہے۔
نقوی نے کہاکہ سبسڈی بند کر دیے جانے کے باوجود پونے دو لاکھ مسلمان اس سال فریضہ حج ادا کرنے جا رہے ہیں۔
نقوی نے یہ بھی کہا کہ بچائی جانے والی حج سبسڈی اقلیی فرقہ کی عورتوں اور بچیوں کو تعلیمی اعتبار سے مستحکم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
حج سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ حکومت کے اس فیصلہ کے بعد آیا ہے جس میں اس نے45سال عمر سے زیادہ کی چار یا اس سے زائد خواتین پر مشتمل گروپ میں شامل عورتوں کو بغیر محرم کے حج کے سفرپر بھیجنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi govt ends haj subsidy says will use funds to empower minorities in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply