رافیل طیارے خریداری میں مودی حکومت نے قومی پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی: کانگریس

نئی دہلی:36رافیل جنگی طیارے کی خریداری کے حوالے سے 2015میں فرانس سے کیے گئے سودے پر مودی حکومت کو ایک بار پھر ہدف تنقید بناتے ہوئے حزب اختلاف جماعت کانگریس نے کہا کہ وہ قومی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے دوستانہ سرمایہ دارانہ نظام اور ذاتی مفاد کو فروغ دے رہی ہے ۔

کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی نے کہا کہ آخر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت اس بات کا جواب کیوں نہیں دے رہے کہ رافیل سودے پر41205کروڑ روپے زیادہ کیوں ادا کیے گئے۔ایسا کر کے وزیر اعظم نے دفاعی حصول طریقہ کار کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔پرنیکا نے مزید کہا کہ رافیل سودا ایک گھپلہ ہے اور حکومت اس گھپلے میں گلے گلے ڈوبی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مفادات کے تحفظ پر مودی سرکار چلانے والے اپنے مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں ۔جمعہ کے روز بی جے پی صدر امیت شاہ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے بیان ]ر اعتبار کرنا چاہیئے۔

شاہ نے کہا کہ سیتا رمن نے بتایا ہے کہ رافیل جنگی طیارے کی بنیادی قیمت اس قیمت سے کم ہے جو سابقہ یو پی اے حکومت نے حتمی طور پر طے کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi government catered to self interest in rafale deal congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply