مودی فرسٹ ڈویژن سے ایم اے پاس ہیں:گجرات یونیورسٹی ریکارڈ

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی استعداد کے حوالے سے کی جارہی قیاس آرائیاں اس وقت ختم ہو گئیں جب گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایم این پٹیل نے بتایا کہ نریندر مودی نے ایم اے (سیاسیات ) میں فرسٹ ڈویژن حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے سینٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) سے کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت اور ڈگری سے متعلق تفصیلات عام کرے۔ وائس چانسلر پٹیل نے کہا کہ یونیورسٹی کہ یونیورسٹی کا ریکارڈ یہ بتا رہا ہے کہ1983میں مودی جی نے پولیٹکل سائنس کے طالبعلم کے طور پر ایم اے اول درجہ سے پاس کیا ہے اور انہوں نے 62.3فیصد نمبرات حاصل کیے تھے۔پٹیل نے یہ بھی کہا کہ چھ سات ماہ پہلے بھی ایسی ہی اطلاع مانگی گئی تھی لیکن ضابطے کے مطابق کسی کی مارک شیٹ کوئی دوسرانہیں مانگ سکتا۔ساتھ ہی آ ر ٹی آئی قانون کے تحت جب تک حالات ہی نہایت درجہ اس کے متقاضی نہ ہوں 20سال پرانی معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔وائس چانسلر نے واضح کیا کہ ان سے براہ راست معلومات نہیں مانگی گئی تھیں۔ یہ تو سی آئی سی نے تفصیل مانگی تھی اس لیے اسے دی گئی۔کیجری وا ل نے سی آئی سی سربراہ ایم سری دھر اچاریلو پر الزام لگایا تھا کہ وہ وزیر اعظم کی ڈگری سے متعلق معلومات چھپا رہے ہیں۔چونکہ وزیر اعظم پر ایسے الزام لگ رہے ہیں کہ ان کے پاس کوئی ڈگری نہیں ہے اس لیے سب کے سامنے سچائی لائی جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi got first division in ma from gujrat university in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply