’دیکھو دیکھو کون آیا،ہندوستان کا شیر آیا‘ نعروں کی گونج میں مودی کا راجیہ سبھا میں استقبال

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے آ ج راجیہ سبھا میں پہنچنے پر حزب اقتدار کے اراکین نے میزیں تھپتھپا کر خیرمقدم کیا۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کامیابی کے بعد مودی پہلی مرتبہ راجیہ سبھا آئے تھے۔
ایوان میں وقفہ سوال کے دوران وزیر اعظم جیسے ہی ایوان میں داخل ہوئے تو بی جے پی کے اراکین ایک ساتھ’ دیکھو دیکھو کون آیا‘’ ہندوستان کا شیر آیا‘ کا نعرہ لگانے لگے۔ مسٹر مودی نے ہاتھ جوڑ کر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
ان کے اپنی سیٹ پر بیٹھنے تک بی جے پی کے اراکین میزیں تھپتھپاتے رہے۔ مسٹر مودی کچھ دیر ایوان میں رہنے کے بعد چلے گئے۔
جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران وزیر اعظم دفتر سے متعلق سوالات کے جواب دئے جاتے ہیں او روزیر اعظم اس وقت بالعموم ایوان میں موجود رہتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi given grand welcome at rs following bjp win in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply