لوک سبھا و اسمبلی انتخابات بیک وقت کرانے کا معاملہ زور شور سے اٹھنے لگا ہے:وزیر اعظم

نئی دہلی:الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات بیک وقت کرانے کو خارج از امکان قرار دینے کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ معاملہ زور شور سے اٹھنے لگا ہے کیونکہ لوگوں نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مرکز اور ریاستوں میں بیک وقت انتخابات کرانے پر ملک میں زبردست بحث چھڑ گئی ہے اور لوگ اس پر اپنے خیالات ظاہر کر رہے ہیں ۔ حکومت اور حزب اختلاف اس موضوع پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں اور یہ ایک صحتمند جمہوریت کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی نے انتخابی عمل میں بنیادی اصلاحات کی تھیں اور پورے حوصلے اور دلیری کے ساتھ عوامی نمائندگی کے قانون کی خامیاں دور کی تھیں۔

واضح ہو کہ الیکشن کمیشن نے کئی روز پہلے ہی یہ مکہہ دیا تھا کہ مستقبل قریب میں لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات ساتھ ساتھ کرانا ممکن نہیں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi fresh pitch for simultaneous polls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply