پارٹی کے نوجوان لیڈروں اور کارکنوں کو آگے بڑھایا جائے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ پارٹی کے نوجوانوں کو تیار کیا جائے اور پارٹی کی جڑوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ2019کے انتخابات جیتنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے2022کے ”نیو انڈیا“ ویژن کو بھی آگے بڑھایاجا سکے۔
انہوں نے پارٹی لیڈروں سے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے خلاف حزب اختلاف کی گمراہ کن مہم سے ہر گز نہ گھبرائیں اور نہ ہی اس کا کوئی اثر لیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بوتھ سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ انتخابی مہم کی بنیاد اور انتخابی کامیابی کی ماں ہے۔
انہوں نے ملک گیرپیمانے پر بی جے پی کی جڑیں مضبوط کرنے کہا۔وزیر اعظم اس وقت بہت جذباتی ہو گئے جب انہوں نے گجرات کے ان ایام کا ذکر کیا جب وہاں نوجوانوں کو ان کے بزرگوں بشمول سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی نے کس طرح تیار کیا تھا۔
کانگریس کا گجرات انتخابات میں اپنی سیٹوں میں اضافہ کو پارٹی کی اخلاقی جیت کے دعوے کے حوالے سے مودی نے کہا کہ یہ انکے آبائی صوبے میں بی جے پی کی شاندار کامیابی ہے۔

Title: modi for strengthening bjp at roots promoting young leaders | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply