ولبھ بھائی پٹیل کی 142ویں سالگرہ پر وزیر اعظم نے ’دوڑ برائے اتحاد‘ کو ہری جھنڈی دکھائی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 142ویں سالگرہ تقریب کا آغاز یہاں’ دوڑ برائے اتحاد‘ کو جھنڈی دکھا کر کیا۔ یہ دوڑ میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے شروع ہوئی۔
اس موقع پرہاکی کھلاڑی سردار سنگھ ، جمناسٹ دیپا کرماکر ، کرکٹرسریش رینا اور سابق ویٹ لفٹرکرنم مالیشوری جیسی معروف کھیل شخصیات موجود تھیں۔ڈیڑھ کلومیٹر کی یہ دوڑ انڈیا گیٹ سی ہیکسا گون شاہجہاں روڈ سرکل پر ختم ہوئی۔
اس سے قبل صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ اسٹریٹ میں واقع پٹیل کے مجسمہ پر حاضری دی اور گلہائے عقیدت چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi flags off run for unity on sardar patels birth anniversary in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply