ہندوستان چین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے: نریندر مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پڑوسی ملک پاکستان اور چین کے تئیں اپنی حکومت کی پالیسی کا مضبوطی سے دفاع کرتے ہوئے کہاکہ یہ بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی خارجہ پالیسی کی ہی دین ہے کہ آج ہندستان چین کے ساتھ آنکھ سے آنکھ ملا کر بات کرتا ہے جبکہ پاکستان الگ تھلگ پڑ گیا ہے۔
مسٹر مودی نے ٹیلی ویڑن چینل ٹائمس ناؤکے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی پاکستان پالیسی کو واضح کرتے ہوئے کہاکہ ہندستان نے اس کے ساتھ جہاں ایک جانب میز پر بات چیت کیلئے راستہ کھولا وہیں سرحد پر فوجیوں کو کسی بھی زبان میں جواب دینے کی پوری چھوٹ دے دی ہے۔
انہوں نے پاکستان کے تئیں چوکس رہنے کی ضرورت بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے تعلقات استوار کرنے کی خاطر لاہور دورہ سمیت ان کی تمام کوششوں اور دہشت گردی کے حوالے سے ہندستان کے موقف کو پوری دنیاخود ہی سمجھ رہی ہے۔
انہوں نے چین کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں وضاحت پیش کی کہ ہندستان اس کے ساتھ آنکھ میں آنکھ ڈال کر ڈنکے کی چوٹ پر اپنے مفادات سامنے رکھ رہا ہے۔ نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) کے سلسلے میں بھی انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کو بہت وضاحت کے ساتھ ہندستان کا موقف پیش کیا ہے۔
امریکہ سے اپنے تعلقات کے سلسلے میں این ایس جی کی دعویداری تک کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ان کی حکومت کا اصل مقصد ملک کے مفادات کو ترجیح دینا ہے اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi eye to eye talk with china with pak we have to be alert in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply