ماؤ باغیوں کے حملے میں10 سی آر پی ایف جوانوں کی موت پر مودی کا اظہار افسوس

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں نکسلیوں کے گھات لگا کر کئے گئے حملے میں سی آر پی ایف دس جوانوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ایک تعزیتی پیغام میں شہید جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی خواہش کی۔ واضح رہے کہ ریاست کے نکسل متاثرہ اورنگ آباد ضلع کے ڈمری نالا کے جنگلوں میں نکسلیوں نے سی آر پی ایف کی ایک ٹیم پر کل گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس میں دس جوان شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ اس دوران ہوئے تصادم میں تین ماؤنواز بھی مارے گئے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے بات کر کے اس حملے کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں۔وزیر داخلہ نے سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کو جائے حادثہ کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اورنگ آباد جانے کی ہدایت دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi expresses grief over death of crpf personnel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply