گجرات انتخابات کے پیش نظر مودی ’ڈیم سیاست ‘کر رہے ہیں: کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی گجرات میں سردار سرور ڈیم کا افتتاح کرکے اسمبلی انتخابات میں ”ڈیم سیاست “ کر کے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت گجرات کے کھیتوںمیں پانی پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجےوالا نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے 1961 میں اس ڈیم کی بنیاد رکھی تھی۔ سال 1987 تک اس کی تعمیر کے سلسلے میں ماحولیاتی اور دیگر بہت سی رکاوٹیں آتی رہیں لیکن اسی دوران سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے تمام رکاوٹوں کو ختم کرکے ڈیم کی تعمیر کا راستہ ہموار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ’گجرات ماڈل ‘کی تشہیر کرتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ریاست میں 22 سال اس کی حکومت رہی لیکن کسان کے کھیت تک پانی پہنچانے کے لیے نہروں کی تعمیر نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے 22 سال کے دوران گجرات میں 20 فیصد نہروں کا نیٹ ورک بھی تیار نہیں ہوا۔ ابھی سردار سروور ڈیم کی جھیل میں پانی توکافی ہے لیکن اس پانی کو نہروں کا جال نہ بچھائے جانے کے باعث ایک بھی کسان کے کھیت تک نہیں پہنچایا جا سکتامسٹر سرجےوالا نے کہا کہ سردار سروور ڈیم کی تعمیر کی راہ میں حائل 90 فیصد رکاوٹوں کو 1987 میں مسٹر راجیو گاندھی کی قیادت والی حکومت نے ختم کردیا تھا۔ اس کے بعد، بند کی تعمیر کی رفتار میں اضافہ ہوا اور مودی نے آج اسے ملک کو وقف کیاہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi engaging in dam politics with eye on assy polls in gujarat cong in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply