عوامی تعاون سے ہی روزانہ نئے نوٹ پکڑے جارہے ہیں: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف ان کی جنگ کو ناکام بنانے میں اپوزیشن نئے نئے حربے اختیار کر رہی ہے، لیکن ’تو ڈال-ڈال ،میں پات پات“۔ مسٹر مودی نے آکاش وانی پر ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران کہا کہ سات دہائیوں سے بے ایمانی اور بدعنوانی کے سیاہ کاروبار میں بڑی بڑی طاقتیں ملوث رہی ہیں، لیکن انہوں نے (مسٹر مودی نے) بھی ان طاقتوں سے مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔ انہوں نے کہا، ’میں نے آٹھ نومبر کو ہی کہا تھا، یہ جنگ غیر معمولی ہے۔70 سال سے بے ایمانی اور بدعنوانی کے سیاہ کاروبار میں کیسی طاقتیں ملوث ہیں؟ ان کی طاقت کتنی ہے؟
ایسے لوگوں سے میں نے جب مقابلہ کرنے کا عزم کیا ہے تو وہ (بدعنوان) بھی حکومت کو شکست دینے کے لئے ہر روز نئے طریقے اپناتے ہیں۔‘ وزیر اعظم نے کہا، ’جب وہ (بدعنوان) نئے طریقے اپناتے ہیں تو ہمیں بھی اس سے دفاع کے لئے نیا طریقہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔‘ تو ڈال-ڈال، تو میں پات پات‘ کیونکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بدعنوان لوگوں کو، کالے کاروباروں کو، کالے دھن کو مٹانا ہے مودی نے بدعنوانی اور کالے کاروبار سے منسلک عناصر کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کے تئیں حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک کی عوام ان کے ساتھ ہے تو ایسی طاقتوں سے لڑنا بہت آسان ہے۔
انہوں نے اس مہم میں عوام کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ نئے نئے لوگ پکڑے جا رہے ہیں، نوٹ پکڑے جا رہے ہیں اور یہ سب عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’روز نئے نئے لوگ پکڑے جا رہے ہیں! نوٹ پکڑے جا رہے ہیں! چھاپے مارے جا رہے ہیں! اچھے اچھے لوگ پکڑے جا رہے ہیں۔یہ کس طرح ممکن ہوا ہے؟ میں اس کاراز بتاتا ہوں۔ سیکریٹ یہ ہے کہ ان کے خلاف اطلاعات مجھے لوگوں کی طرف سے مل رہی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi defends changes in demonetisation rules in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply