راہل میں ہمت ہے تو کرناٹک میں سدار میہ کی کامیابیوں پر 15منٹ تک بول کر دکھائیں:وزیر اعظم مودی

سن تھیمرا ہلی(کرناٹک) : کانگریس صدر راہل گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس صدر میں اگر ہمت ہے تو وہ کرناٹک میں سدا رمیہ حکومت کا کامیابیوں پر15منٹ بول کر دکھائیں۔ مسٹر مودی کا یہ چیلنج راہل کی اس للکار کا جواب ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں پارلیمنٹ میں15منٹ بولنے کی اجازت دے دی جائے تو مودی15منٹ بھی پارلیمنٹ میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔ مودی نے کرناٹک کے سن تھیمرا ہلی میں انتخابی ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ ”وہ 15منٹ تک بولیں گے،واقعی بہت بڑی بات ہے“۔راہل گاندھی کو ”نام دارس“ بتاتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہم ”کام دارس“ ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اوقات ہی کیا ہے کہ ہم کانگریس صدر جیسے لوگوں کے ساتھ، جو ہمیں حقارت کی نظروں سے دیکھتے ہیں،بیٹھ سکیں۔ ڈائس پربی جے پی وزیر اعلیٰ امیدوار بی ایس یدورپا کے ساتھ بیٹھے نریندر مودی نے انہیں کرناتک کے عوام کی امید بتایا اور کہا کہ وہ ریاست کے آئندہ وزیر اعلیٰ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے یہاں آنے سے پہلے مجھے بتایا گیا تھا کہ وہاں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے لیکن کرناٹک میںبی جے پی لہر نہیں بلکہ بی جے پی طوفان آیا ہواہے“۔ موروثی سیاست کے لیے کانگریس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ انہوں نے کرناٹک میں2+1فارمولہ کے بارے میں پڑھا تھا کہ وزیر اعلیٰ سدارمیہ دو جگہ سے اورا ن کا بیٹا ایک جگہ سے امیدوار ہے ۔لیکن وزیروں کے لیے1+1فارمولہ ہے ۔اور اس قسدم کا فارمولہ یقینا کانگریس کارکن کو پریشان کر سکتا ہے۔ترقی کے حوالے سے نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس پراجکٹوں میں تاخیر کے لیے پہچانی جاتی ہے ۔ وایر اعظم نے مزید کہا کہ کانگریس کا کام ہے اٹکانا،بھٹکانا اور لٹکانا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi dares rahul gandhi to speak 15 minutes on siddaramaiah govts achievements in karnataka in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply